مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسیکو میں آنے والے سمندری طوفان پیٹریشیا نے تفریحی مقامات کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔ میکسیکو میں آئےسمندری طوفان پیٹریشیا نے جہاں عام لوگوں کو متاثر کیا وہیں دنیا کے امیر ترین افراد کے لئے بھی مشکلات کھڑِی کر دی ہیں۔ انہیں اب میکسیکو کے ساحل میں تفریح کے بجائےکوئی اور اسپاٹ ڈھونڈنا ہو گا کیوں کہ معروف ساحل کارآئز پر بنے درجنوں لگژری ریزورٹس اب کھنڈر بن چکے ہیں۔ دو سو سڑسٹھ کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہواوں سے کئی بنگلوں کی چھتیں اڑ گئیں،ٹائلز اکھڑ گئے،ناریل کے درخت گر گئے،دیواروں میں داراڑیں پڑ گئیں،سوئمنگ پول کا حلیہ بگڑ گیا،سیڑھیوں پرپتھروں اور اینٹوں کے ڈھیر لگ گئے۔ برانڈڈ اشیاء سے سجے ان ریزوٹس کا ایک رات کا کرایہ بارہ ہزار ڈالر ہے،طوفان آنےسے پہلے یہاں کئی پاپ اسٹارز،میکسیکو کی اہم شخصیات ،یورپی شاہی گھرانے سے تعلق رکھنے والے افراد مقیم تھے جنہیں بعد میں محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا۔
میکسیکو میں آنے والے سمندری طوفان پیٹریشیا نے تفریحی مقامات کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔
News ID 1859143
آپ کا تبصرہ